ایک نیوز:بورے والامیں دوہرے قتل کے ملزم نےگرفتاری کے خوف سے خود کشی کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے رقم لین دین کے تنازع پر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتارا، ملزم افضل نے گزشتہ شب دو افراد کے گلے کاٹ کر قتل کیاتھا۔
ملزم نے واردات سے قبل دونوں افراد کو نشہ آور چائے پلا ئی اور سونے کے بعدگلے کاٹے، دوہرے قتل کی واردات میں 15 سالہ مقتول سے زیادتی بھی کی۔
پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ ڈی ایس پی محمد عمر فاروق بلوچ نے شواہد کی روشنی میں ملزم کا سراغ لگایااورگرفتاری کیلئے چھاپہ ماراگیا،پولیس نے ملزم کو گھیرا ڈال کر ہتھیار پھینکنے کو کہا تو اس نے خود کشی کرلی۔ واقعہ تھانہ گگو کے نواحی گاوں 203/ ای بی میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کامزیدکہناتھاکہ سفاک جنونی ملزم قبل ازیں بھی دو افراد کو قتل کرچکا تھا، جنونی ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔
بورے والا: دوہرے قتل کے ملزم کی خود کشی
Apr 05, 2023 | 09:59 AM