عمران خان کے قریبی ساتھی پر قاتلانہ حملہ

عمران خان کے قریبی ساتھی پر قاتلانہ حملہ

ایک نیوز: عیسیٰ خیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نجیب اللہ خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عیسی خیل کے نواحی علاقے ناصری والا میں نامعلوم افراد  کی جانب سے  نجیب اللہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے نجیب اللہ خان سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے اطلاع ملنے کے  بعد تھانہ چاپری پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔