شہباز گل کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر

Apr 05, 2023 | 09:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف  مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز گل نے اپنے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔  جس کی  پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کر رہے ہیں۔  آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی ہے۔  آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات دے۔

مزیدخبریں