بھارت: ہمالین ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک

Apr 05, 2023 | 04:50 AM

ایک نیوز: بھارتی ہمالین ریاست سکم میں برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق سکم اور چین کے علاقے تبت کے درمیان نتھو لاپاس میں سیاحوں کی متعدد گاڑیاں برفانی تودے کی زد میں آئیں۔

بیس سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے، بچ جانے والے افراد میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں اس علاقے میں برفانی تودہ گرنا غیر معمولی ہے۔

واضح رہے کہ علاقے میں ایک روز پہلے تک غیر موسمی بارشیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

مزیدخبریں