طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین ورکرز کو کام سے روک دیا

طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین ورکرز کو کام سے روک دیا
کیپشن: The Taliban stopped Afghan women workers of the United Nations from working(file photo)

ایک نیوز: افغانستان میں طالبان نے اقوام متحدہ کی  افغان خواتین ورکرز کو کام سے روک دیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی افغان خواتین عملے کو کام سے روک دیا، طالبان کی خواتین کے کام کرنے پر پابندی سے اقوام متحدہ کا خواتین عملہ مستثنیٰ تھا۔

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکام سے افغان خواتین عملے کو کام سے روکنے کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکام کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ اقوام متحدہ مشن جان بچانے کی امدادی کارروائیاں خواتین عملے کے بغیر سرانجام نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب طالبان حکام کی جانب سے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

 رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ مشن نے افغانستان میں اپنے تمام مرد و خواتین عملے کو سکیورٹی خدشات کی بنا پر آئندہ 48گھنٹوں تک کام پر نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔