پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز 11 اپریل کو پہنچیں گے

پاک نیوزی لینڈ سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز 11 اپریل کو پہنچیں گے
کیپشن: Pak New Zealand series: The foreign coaches of the national cricket team will arrive on April 11(file photo)

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے لیے گرین شرٹس کے غیر ملکی کوچز 11 اپریل پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پیوٹک پاکستان  وائٹ بال اسکواڈ کو 11 اپریل کو جوائن کرلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرانٹ بریڈبرن کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا جائےگا جبکہ اینڈریو پیوٹک کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں عمرگل قومی وائٹ بال اسکواڈ کے بو لنگ کوچ مقرر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمرگل 6 اپریل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مکی آرتھر کے بھی پاکستان پہنچنے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کی 6 اپریل سے ڈربی شائر کے ساتھ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروفیات شروع ہوجائیں گی، وہ کاؤنٹی کے دوران پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہشمند ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3 ، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔