ایک نیوز: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کل صبح گیارہ بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہو گا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کاجائزہ لیا جائے گا اور کمیشن سپریم کورٹ احکامات کے مطابق الیکشن کرانے کے لیے لائحہ عمل طے کرے گا۔