اطالوی فٹبالر کا مسلمان ساتھی کو دوران میچ افطار کا موقع دینے کا منفرد طریقہ

Apr 05, 2023 | 02:06 AM

ایک نیوز: اٹلی کے فٹبالر نے مسلمان ساتھی کو دوران میچ افطار کا موقع دینے کیلئے خود کو زخمی ظاہر کردیا۔

اطالوی فٹ بال لیگ میں انٹر میلان اور فیورنٹینا کے درمیان میچ ختم ہونے سے کچھ لمحے پہلے انجری ٹائم میں فیورنٹینا کے لوکا رینیئر  میدان میں گر پڑے اور طبی عملے کو بلا لیا۔

اس دوران کیمرا ان کے ساتھی فٹ بالر سفیان پر فوکس ہوگیا جنہیں روزہ افطار کرتے دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلمان کھلاڑیوں کو میچ کے دوران وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں