دمہ جیسے مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم ترین وجہ دریافت

دمہ جیسے مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم ترین وجہ دریافت
کیپشن: Discover the most important factor that increases the risk of diseases like asthma

ایک نیوز:دمہ ایک بہت تکلیف دہ مرض ہے جس کے شکار افراد کو سانس کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور اس سے متاثر ہونے کی اہم ترین وجہ سامنے آگئی ہے۔

 تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں 30 کروڑ سے زیادہ افراد دمہ کے مریض ہیں اور اب تک ماہرین یہ نہیں جان سکے تھے کہ آخر کیوں کچھ افراد اس بیماری کے شکار ہوتے ہیں جبکہ دیگر محفوظ رہتے ہیں۔

چین کی شان ڈونگ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ نیند دمہ کے مرض کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔تحقیق کے مطابق ناقص نیند سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ دگنا بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا گہ اچھی نیند سے دمہ سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے، یعنی اس بیماری کو خود سے دور رکھنا بہت آسان ہے اور اس مقصد کے لیے اچھی نیند کو یقینی بنائیں۔ 34 سے 73 سال کی عمر کے 4 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرکے نیند کی عادات اور دمہ کے خطرے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

تحقیق کے آغاز پر ان افراد سے نیند کی عادات کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں، جیسے وہ کتنے گھنٹے سوتے ہیں یا رات گئے تک جاگنے کے عادی تو نہیں ،پھر ان افراد کا جائزہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک لیا گیا۔

ان افراد میں دمہ سے متاثر ہونے کے جینیاتی خطرات کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے دریافت ہوا کہ ایک تہائی افراد میں دمہ سے متاثر ہونے کا جینیاتی خطرہ کافی زیادہ ہے۔

دمہ جیسے مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم ترین وجہ دریافت

History

Close |

Clear History