لاپتہ افراد کمیشن نے ایک ماہ میں 59 کیسز نمٹادیئے

Apr 05, 2023 | 00:03 AM

ایک نیوز:لاپتہ افراد کمیشن نے گزشتہ ماہ جبری گمشدگیوں کے 59 کیس نمٹائے، انکوائری کمیشن کی ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی۔

لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 52 افراد کو بازیاب کرایا گیا، ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 141 نئے کیس بھی کمیشن کو موصول ہوئے۔

لاپتہ افراد کمیشن کے پاس درج لاپتہ افراد کے کیسز کی مجموعی تعداد 2370 ہوگئی ہے، 7 کیسز کو جبری گمشدگی کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیا گیا، اکتیس مارچ 2023 تک مجموعی طور پر 7 ہزار 164 کیس نمٹائے گئے۔

سربراہ لاپتہ افراد کمیشن جسٹس (ر) جاوید اقبال کے مطابق جبری گمشدگیوں کے کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں