ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ،عید میلادالنبی کب ہوگی؟

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ،عید میلادالنبی کب ہوگی؟
کیپشن: The moon of Rabi-ul-Awwal was not seen, when will Eid Milad-ul-Nabi take place?

ویب ڈیسک: ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17  ستمبر کو ہوگی۔