طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں لے لیا گیا 

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں لے لیا گیا 
کیپشن: Tefi Butt's brother Azhar Gulshan was detained

ایک نیوز:سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو گینگ وار کا زمہ دار ٹھرانے پر طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں   لے لیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق   اظہر گلشن کو اسکی رہائش گاہ  سے حراست میں لیا گیا ،جاوید بٹ کے جنازے کے موقع پر اظہر گلشن نے لاہور پولیس کے سربراہ کے خلاف بیان دیا تھا،بیان میں اظہر گلشن نے گینگ وار کی وجہ سی سی پی او لاہور کو قرار دیا تھا۔  

ذرائع کا کہنا ہے اظہر گلشن  نے جاوید بٹ کے قتل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس بھی کرنا  تھی ، اظہر گلشن طیفی بٹ کا بڑا بھائی ہے جو ویلنشیا ٹاؤن  رہائش پذیر تھا۔ 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔