ایک نیوز: رہنما پی ٹی آئی اسدقیصر نے کہا ہے بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہئے۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن الائنس رہنماؤں اسد قیصر نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔
اسد قیصر نے کہا بلوچستان کی صورتحال پر اپوزیشن الائنس نے تشویش کا اظہار کیا ، بلوچستان کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے ،حکومت بلوچستان کو غیر سنجیدہ لے رہی ہے ،دو روز سے پارلیمنٹ میں بلوچستان پر کرنے کی بات کر رہے ہیں ،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان والوں کے تحفظات سنے جائیں،خدا راہ حکمران اپنی انا سے باہر نکلیں بلوچستان کے حوالے سے بیٹھک بنتی ہے ۔
انہوں نے کہا محمود خان اچکزئی کی قیادت میں کمیٹی بنا دی ہے ،پاکستان کی تمام محب وطن قوتیں ایک ساتھ بیٹھیں پورے ملک میں ایک دن اکھٹے احتجاج کریں گے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا اس ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت مسلط کر دی گئی ، اوپر سے آئین میں ترمیم کی بات ہو رہی ہے ،گیدڑ بھکیاں دینا بند کرے ،کبھی سنا ہے چیف جسٹس تین تین فیصلے کرے ، کچھ فیصلوں میں آئین اور قانون کو پامال کیا گیا، 8ستمبر کو جلسہ ضرور ہو گا،پتہ چلے گا عوام پی ٹی آئی سے کتنی محبت کرتی ہے۔