الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے

Sep 04, 2024 | 18:54 PM

 ویب ڈیسک : ایکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے موجودہ شیڈول معطل کردیا ہے،بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے بعد تاحکم ثانی شیڈول متعلق نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے آخر میں قومی اسمبلی نے اسلام آبادبلدیاتی انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری  دی تھی۔

بل کے تحت یونین کونسل چیئرمین، وائس چیئرمین، 9 جنرل ممبران کےعلاوہ خاتون، نوجوان، اقلیت اور ٹیکنوکریٹ یا مزدور ممبران پر مشتمل ہوگی۔

بل کے تحت چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب براہ راست نہیں ہوگا، ہر یونین میں 9جنرل ممبران کا براہ راست انتخاب کیا جائیگا یونین کونسل سطح پر ووٹرز جنرل ممبران منتخب  کریں گے۔

بل کے تحت ہر یونین کونسل سطح پر 9 منتخب جنرل ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے خاتون، اقلیت، نوجوان اور ٹیکنوکریٹ یا مزدور کی نشست کے اراکین کا چناؤ کریں گے، جبکہ یونین کونسل کے منتخب جنرل ممبران اور مخصوص نشستوں کے ارکان چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب  کریں گے۔ 

مزیدخبریں