ایک نیوز:سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھا ہے ۔
خط کے متن کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس سے وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل ہے۔
وفاقی شرعی عدالت کے گزشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو 5سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے،فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے ،حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے ،تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سےمسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے ۔