آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: ICC has released a new ranking of Test cricket

ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
  پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دو درجہ تنزلی کا شکار ہوئی ہے، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم چھٹے سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ساوتھ افریقہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر موجود ویسٹ انڈیز ساتویں، پاکستان آٹھویں ، بنگلہ دیش ٹیم نویں، آئرلینڈ دسویں، زمبابوے گیارہویں اور افغانستان بارہویں نمبر پر موجودہے۔    

خیال رہے کہ  بنگلہ دیش نے 2 میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی تھی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا تھا، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دی، ٹیم پاکستان کوبنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخ کی بدترین کلین سویپ کا سامنا ہوا ہے۔