اختر مینگل سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

اختر مینگل سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ،استعفیٰ واپس لینے کی درخواست
کیپشن: PTI delegation meeting with Akhtar Mengal, request to withdraw resignation

ایک نیوز:سردار اختر مینگل سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، وفد میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، سابق اسپیکر اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین یوسفزئی، عامر ڈوگر اور رؤف حسن شامل تھے۔
 تحریکِ انصاف کے وفد نے سردار اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی، قومی اسمبلی سے استعفیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے، پی ٹی آئی کے وفد نے اختر مینگل کو پارلیمنٹ کے اندر جدوجہد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ واپس لے کر پارلیمنٹ کے اندر رہتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کریں۔ 
اپوزیشن رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا،موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا ہے، بار بار بلوچستان کے مسائل پر بات کی مگر حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی، موجودہ اسمبلی شدید سینسر شپ کا شکار ہے،لیڈر بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کے ہیں۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اصل مسا ئل کوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا، بلوچستان کے مسئلے پر سیر حاصل بحث ہونی چاہیے، مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔