ساف انڈر17فٹبال چیمپئن شپ:کھلاڑیوں کا اعلان ہو گیا

ساف انڈر17فٹبال چیمپئن شپ:کھلاڑیوں کا اعلان ہو گیا
کیپشن: SAFF U17 Football Championship: The players have been announced

 ایک نیوز:ساف انڈر17فٹبال چیمپئن شپ 2024 کے حوالے سے پی ایف ایف نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
 ساف انڈر17چیمپئن شپ 20 سے 30 ستمبر تک تھمپو میں کھیلی جائے گی ،سجاد محمود ہیڈ کوچ، حسن بلوچ انکے معاون ہونگے ،قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز نیپال کےخلاف 21 ستمبر کو کریگی،23 ستمبر کو میزبان بھوٹان اور 25 ستمبر کو سری لنکا کے مدمقابل ہونگے ۔
 مڈ فیلڈرز میں عبدالصمد، محمد فراز، فرہاد،ہارون رشید، حکمت اللہ، خبیب خان، ایم شہاب احمد اور محمد خان شامل ہیں، ڈیفینڈرز میں عبدالرحمان،محمد حسنین سلیم، نجیم خان، سمیر احمد، عبید اللہ خان، ماجد علی، سید محمد عابس رضا اور عمر جاوید شامل ہیں۔
 فارورڈز میں عبدالغنی،شاہرف خان، حسنین ولی رضا، سبحان کریم، محمد طلحہ خان اور سید کبیر علی شاہ شامل جبکہ  گول کیپرزمیں عادل علی خان، بالاچ خان، کاشف اور غلام عباس شامل ہیں۔