ایک نیوز: قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کرلی گئی ، ٹیسٹ سکواڈ کے اراکین کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9ستمبر کو لاہور میں ہوں گے ۔
ٹیسٹ سکواڈ سے باہر بعض سینٹرل کنٹریکٹ کرکٹرز کے بھی فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ، فٹنس ٹیسٹ کو سینٹرل کنٹریکٹ سے مشروط کیا گیا ہے ،سخت فٹنس کی وجہ سے قومی کرکٹرز پریشانی کا شکارہیں، ٹیسٹ کے لیے تیاری شروع ہو گئی ، ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے معیار 60 فیصد کر دیا گیا ۔
عالمی سطح پر 50 فیصد قرار دیا جاتا ہے ، فٹنس ٹیسٹ میں بنچ پریس ، سکن فولڈ ، بنچ پل ، سکواٹ اور جمپ شامل ہیں،دو کلو میٹرز ٹرائل رن مکمل کرنے کے لیے 8 منٹ مقرر کیے گئے ہیں ،تین رنز کے لیے 10 سیکنڈز کا وقت مقرر کیا گیا ہے ، 30 ،30 سیکنڈز کے وقفے سے 6 مرتبہ تین رنز لینے ہیں ۔
دوڑ اورتین رنز کے مقررہ وقت نے کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا ہے ،پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے ، سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد 25 تک رکھنے کا امکان ہے ،نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کئی کھلاڑی کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے،نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیے جانے کاامکان ہے۔
قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7اور 9ستمبر کو لاہور میں ہونگے
Sep 04, 2024 | 11:14 AM