کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں491پوائنٹس کا اضافہ 

Sep 04, 2024 | 16:40 PM

ایک نیوز:  پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام  پر  ہنڈرڈانڈیکس 491 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 258 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 95 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,890 جبکہ کم ترین سطح 78,488 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں