ایک نیوز:محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ،ایک ہفتہ میں 69 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 368 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے1راولپنڈی سے 13فیصل آباد سے1اور لیہ سے1ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
گزشتہ روز صوبہ میں ڈینگی کے9کیسز رپورٹ ہوئے ایک ہفتہ میں 57 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 366 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔