پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے پرجوش ہوں:ٹام سوزی 

 پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے پرجوش ہوں:ٹام سوزی 
کیپشن: Excited to take charge of Pakistan Caucus: Tom Suzy

ایک نیوز:امریکی رکن کانگریس ٹام سوزی پاکستان کاکس کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔
ٹام سوزی کا کہنا ہے کہ پاکستان کاکس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے پرجوش ہوں، پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کوشاں رہوں گا،ٹام سوزی سے ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر،کمیونٹی رہنما تنویر احمد نے ملاقات کی۔
ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے ٹام سوزی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،چیئرمین پاکستان کاکس ٹام سوزی نے نومبر میں دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ،ٹام سوزی نے ملاقات کے دوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔
شیلا جیکسن لی کے انتقال کے بعد ٹام سوزی نے کاکس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں تھیں،ڈیموکریٹک رہنما ٹام سوزی نیویارک سے 2017سے رکن کانگریس ہیں۔