اسلام آباد: بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق

اسلام آباد: بارش کے کھڑے پانی میں ڈوب کر تین بچے جاں بحق
کیپشن: Islamabad: Three children died after drowning in standing rain water

ویب ڈیسک:وفاقی  دارالحکومت کے علاقے ترنول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد میں انتظامیہ کی نااہلی تین معصوم جانیں لے گئی، بچے برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث اس میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگئے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایک بچہ پانی میں گرا جسے بچانے  کیلئے اس 2 بہنوں بھی آگئیں، بھائی کو بچانے  کیلئے  پانی میں کودنے والی دونوں بہنیں بھی ڈوب گئیں۔ 

جاں بحق بچوں  کی لاشیں  ہسپتال  منتقل کر دی گئیں۔