برطانیہ میں 104 اسکول بند، مزید 100  سکولز خستہ حال قرار

Sep 04, 2023 | 23:26 PM

ایک نیوز:برطانیہ میں 104  سکول بند، مزید 100  سکولز خستہ حال قراردے دیئے گئے۔

 برطانیہ کے وزیر تعلیم کاکہنا ہے کہ انگلینڈ میں مزید سینکڑوں اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال اور غیر محفوظ ہو سکتی ہیں جہاں حکام کی جانب سے 104 اسکولوں کی پرانی اور کمزور ی عمارتوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا۔نئی میعاد کے آغاز سے چند دن قبل اسکولوں کی عمارتیں گرنے کے انکشافات نے والدین اور اساتذہ میں غصے کو جنم دیا ہے اور اگلے سال متوقع انتخابات سے قبل وزیر اعظم رشی سنک کے لیے نیا سر درد بنا گیا ہے۔

اسکول عمارتوں کے اس مسئلے نے برطانیہ میں بوسیدہ عوامی انفراسٹرکچر کے تاثر میں اضافہ کیا ہے جہاں ہسپتالوں اور اسکولوں سمیت ملازمین کی طرف سے مہینوں کی ہڑتالیں جاری رہی ہیں۔

تعلیم کے سیکرٹری گیلین کیگن  کاکہنا ہے کہ حکومت ابھی تک انگلینڈ کے 15 ہزار اسکولوں میں سے 10 فیصد کے جوابات کا انتظار کر رہی ہیں۔ جن اسکولوں میں شبہ ہے ان کا اگلے دو ہفتوں میں معائنہ کیا جائے گا کیونکہ ان میں سے زیادہ تر کے پاس آٹوکلیوڈ ایریٹڈ کنکریٹ نہیں ہوگا۔

 حکومت نے کہا کہ اس وقت متاثرہ اسکولوں کی اکثریت اب بھی بڑے پیمانے پر پر کام کر سکے گی۔

مزیدخبریں