افغانستان میں پروفیسر ڈاکٹرز، سپیشلسٹ کی فیس کی حد مقرر،خلاف ورزی پر سزائیں

Sep 04, 2023 | 23:23 PM

ایک نیوز :افغان حکومت نے پروفیسر ڈاکٹرز کی 200‘ سپیشلسٹ کی 150 افغانی فیس کی حد مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  افغانستان میں سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹرز کی فیس 200افغانی (پاکستانی 800روپے) ہوا کریگی جبکہ مرض کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی فیس150افغانی(600پاکستانی روپے) اور عام ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی فیس 100افغانی (400پاکستانی روپے) کے برابر ہو گی۔

حکمنامے میں یہ وارننگ دی گئی ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ہو‘ اسپیشلسٹ ڈاکٹر یا عام ایم بی بی ایس ڈاکٹر اگر اُس نے ڈاکٹروں کیلئے فیس کی حد بندی کے آرڈر کو توڑا‘ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کی اُس کا کلینک سیل کر دیا جائیگا۔ سفارش تو بہت دور کی بات ہے وہ شکایت کرنے کا حق بھی نہیں رکھے گا۔


مزیدخبریں