سعودی عرب کوسیاحت سے 9.86ارب ڈالر آمدن 

سعودی عرب کوسیاحت سے 9.86ارب ڈالر آمدن 
کیپشن: 9.86 billion dollar income from tourism to Saudi Arabia

ایک نیوز :سعودی عرب کی سیاحت سے آمدن 9.86ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

 اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب  میں شعبہ سیاحت فروغ پارہا ہے اور لوگ سعودیہ کا رخ کررہے ہیں اس وجہ سے سعودی عرب کو اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوئی ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب کی شعبہ سیاحت سے آمدنی 9.86 ارب ڈالر رہی۔سیاحوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال کے اوائل تین ماہ میں 78 لاکھ افراد نے سعودی عرب کا رخ کیا۔ملک کی سیاحتی حکمت عملی میں 2030 تک 10 کروڑ سیاحوں کو راغب کرنے اور 10 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کے اہداف شامل ہیں۔

عالمی سیاحتی تنظیم کی جانب سے شائع شدہ ریکارڈز کے مطابق سعودی عرب 2023 کی پہلی سہ ماہی میں تیزی سے ابھرتا ہوا سیاحتی مقام رہا۔