ایک نیوز: قبرص میں مشہور سیاحتی مقام آئیا ناپا میں 6 اسرائیلی شہریوں کو ایک برطانوی سیاح خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں واقعے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جس میں 6 اسرائیلیوں کو ایک برطانوی سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی سفارت خانے کو مطلع کر دیا گیا ہے اور اسرائیلی قونصل مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
دوسری جانب قبرص کے خبررساں اداروں کا کہنا ہے کہ ایک عدالت نے ملزمان کو آئیا ناپا میں ایک سیاح کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تحقیقات تک حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جبکہ راٹرز نے اپنی علیحدہ رپورٹ میں پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سیاح کی شناخت ایک برطانوی خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔