ایکنک اجلاس: پولیو کے خاتمے کیلیے ایمرجنسی پلان کی منظوری

Sep 04, 2023 | 21:50 PM

ایک نیوز :نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ایکنک اجلاس ہوا ،اجلاس میں پولیو کے خاتمے کیلیے ایمرجنسی پلان کی منظوری دیدی گئی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک)کے اجلاس میں منظور کیے گئےمنصوبے میں جی پی ایس آئی پارٹنرز کی جانب سےایک ارب 29 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی گرانٹ شامل ہےجبکہ 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا اے ایف دی قرضہ شامل ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ منصوبے پر عملدرآمد ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے زریعے ہوگا، منصوبے کے تحت ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے ویکسین فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ایکنک نے پی سی ون کا دورانیہ 3 سال تک بڑھانے کی بھی منظوری دیدی اور ای اے ڈی کو منصوبے کی فنانسنگ کیلئے حکومت پاکستان کے ایما پر قرضے کےمعاہدہ کے بھی اختیارات دیے ہیں۔
 

مزیدخبریں