چینی بحران پر پی ڈی ایم کے ایک دوسرے پر الزامات

Sep 04, 2023 | 21:37 PM

ایک نیوز :ملک میں چینی کے بحران اور بڑھتی قیمتوں پر پی ڈی ایم جماعتوں نے ایک دوسرے کیخلاف محاذ کھول لیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ وزارت تجارت نوید قمر کا تھا، بحران کے بارے میں اُن سے ہی پوچھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) کے ہر فیصلے کا بوجھ اٹھا نہیں سکتی۔دوسری جانب سابق وزیر تجارت اور پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری کسی ایک وزارت پر نہیں ڈالی جاسکتی کیونکہ یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیا اور کابینہ نے اس کی منظوری دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جتنی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اُس سے تین گنا زیادہ اسٹاک موجود تھا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی بحران کی وجہ سے قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہیں جبکہ حکومت نے بحران پر قابو پانے کیلیے چینی درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

مزیدخبریں