ایک نیوز :ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا میں ملوث 2رکنی ایرانی بلوچ گینگ کو حراست میں لے لیا۔
کلاکوٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کے کچھ لوگوں نے 1 شہری کو 3 دن سے اغواء کیا ہوا ہے. اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مغوی محمد عرفان کو بازیاب کرا لیا. ملزمان کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا.ملزمان کی شناخت محمد نعیم اور عبدالجلیل کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان کو ٹیکنیکل/انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا. ملزمان نے مغوی کو مورخہ یکم ستمبر کو اغواء کیا تھا. ملزمان مغوی کے اہلخانہ سے 20 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا. ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر مغوی کے اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں. ملزمان کا تعلق ایران سے ہے, ملزمان ایرانی بلوچ ہیں. مغوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے.
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔مزید تحقیقات، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔