ایک نیوز:کراچی کلفٹن میں دو افراد کے جھگڑے میں پولیس افسر کو مداخلت کرنا مہنگا پڑ گیا ۔جھگڑنے والا ایک شہری پولیس افسر پر پل پڑا،ویڈیو سامنے آگئی ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693844032-8538.mp4
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری پولیس افسر کو مغلظات بکتا رہا، ٹکر بھی ماری ۔اطراف میں موجود افراد نے پولیس افسر کو چھڑانے کی کوشش نہیں کی ۔کچھ لمحے بعد پولیس موبائل پہنچی تو پیٹی بھائی پولیس افسر کی مدد کو آئے ۔پولیس موبائل میں آنے والے اہلکار نے آتے ہی شہری پر تشدد کیا ۔شہری کی گرفت میں تشدد کا نشانہ بننے والا پولیس افسر پیٹی بھائیوں کو دیکھتے ہی شیر ہوگیا ۔مار کھانے والے پولیس افسر شہری کو زمین پر گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔
ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کاکہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب پیش آیا تھا۔واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔