ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کی بازیابی سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری جاری کیا ۔
تحریری حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک کو پرویز الہی کو ریکور کرنے کےلیے بیلف مقرر کیا جاتا ہے۔سیشن جج اٹک پرویز الہی کو سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے بازیاب کروا کہ عدالت پیش کریں گے ۔پرویز الہی کو سی پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کی نگرانی میں کل ہائیکورٹ پیش کیا جائے۔سیشن جج اٹک اور مجسٹریٹ پرویز الہی کی بخفاظت لاہور ہائیکورٹ پیشی کے تمام پراسس کی نگرانی کریں گے ۔عدالتی حکم کی عدولی پر سپرینٹنڈنٹ جیل اٹک کل زاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوں۔اسلام آباد پولیس نے عدالتی دائرہ سے پرویز الہی کو گرفتار کیا ۔اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی حکم عدولی کی۔آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔
تحریری حکم میں کہاگیا آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔پرویز الہی کو اٹک جیل میں رکھا گیا لہزا کیس عدالتی دائرہ اختیار میں ہے۔