نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گوجرانوالہ آمد،ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گوجرانوالہ آمد،ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا
کیپشن: Caretaker Chief Minister Mohsin Naqvi arrived in Gujranwala, reviewed the development works

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی گوجرانوالہ آمد ،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ کاتفصیلی دورہ کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-04/news-1693841398-7888.mp4

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے15.2کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کے پورے روٹ کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے  منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلی تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔

نگران وزیراعلیًٰ محسن نقوی کاکہنا تھا کہ پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں ۔

،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 50فیصد ارتھ ورک مکمل ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹروے کو واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کے ذریعے گوجرانوالہ سے لنک کیا جائے گا۔منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ کا لاہور کا سفر 45 منٹ رہ جائے گا۔ 15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔  منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں۔بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا کہ رائٹ آف وے سے تمام سروسز کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔۔
 پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل عمران ارشد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری،سیکرٹری تعمیر ات ومواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آرپی او،ڈپٹی کمشنر اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔