پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کاآپریشن،منشیات پکڑی گئی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کاآپریشن،منشیات پکڑی گئی
کیپشن: Participation in elections of all political parties should be a right, Aitzazah Hassan

ایک نیوز :پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس کا بحر ہند میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن،بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکاٹکس فورس نے آپریشن انٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 10 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اور 9.5 ٹن منشیات ضبط کی گئیں۔  منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 111.39 ملین ڈالر ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا۔ پاک بحریہ دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔