اٹک جیل میں عمران خان کو خط پہنچ گیا

Sep 04, 2023 | 18:38 PM

ایک نیوز :سینئر وکیل ابوزرسلمان نیازی  نے اٹک جیل میں قیدسابق وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔خط میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں پاکستانی عوام کے حق کیلئے بہادرانہ موقف اختیار کرنے پر آپ کا شکرگزار ہوں ۔

ابوزر سلمان نے خط میں لکھا کہ آپ  ہمارے معاشرے کے پسماندہ طبقےاور قانون کی حکمرانی کیلئے بےدھڑک کھڑے ہیں،تمام مشکلات کے باوجود آپ نے ملک نہیں چھوڑااورڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،موجودہ صورتحال انتہائی پریشان کن حقیقتاً قابل افسوس ہے،ہمارا عدالتی نظام بدترین جابرانہ اور بہترین طور پرغیر متعلقہ ہو چکا ہے۔

وکیل ابوزرسلمان نے لکھا کہ عدلیہ بے بس اور  لاچار نظرآ نے  لگ  گئی ہے،یہ انصاف کا سراسر مذاق ہے ،اس مذاق  کی شدت میں ہر گزرتے دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عدالت کے حکم کی حتیٰ کہ اعلیٰ عدلیہ کےحکم کی بھی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں، 

 ایگزیکٹو نےتوہین عدالت کی صورت میں بغیر کسی نتیجے کےعدالتی احکامات کونظر انداز موثر طریقہ تلاش کیا ہے،بنیادی حقوق کا تحفظ اور منصفانہ ٹرائل کے حق کا حصول ایک خواب بن چکا ہے،اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، اس کے  باوجو د آزاد منصفانہ الیکشن  نہیں ہو رہے ۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ بظاہر پوری ریاست کی مشینری انتخابات میں تاخیر اور آئین کے واضح حکم کی خلاف ورزی  کررہی ہے،  بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کے ذمہ دار تمام ادارے انتخابات کو ملتوی کرنے کیلئے فضول بہانے پیش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں