کراچی ،طالبات،اساتذہ کا جنسی استحصال کرنیوالا پرنسپل گرفتار ،سکول سیل

Sep 04, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز :کراچی کے علاقے گلشن حدید  میں خواتین سے زیادتی کے الزام میں اسکول پرنسپل کی گرفتاری کے بعد نگرام وزیرتعلیم رعنا حسین  نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسکول سیل کر دیا۔

 گلشن حدید میں واقع آئی جی ایم اسکول کا پرنسپل عرفان غفور میمن خواتین کو بلیک میل کرتا رہا۔نجی اسکول میں خواتین کی عزتیں پامال کرنے کی درجنوں سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس نے حاصل کرلیں۔

عرفان غفور کے خلاف اسٹیل ٹاؤن پولیس کو درخواست موصول ہوئی۔سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کیمرہ کمپنی کے ملازم نے پولیس کو فراہم کیں۔کیمرہ کمپنی کے ملازم نے سی سی ٹی وی ایکسز اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔نازیبا ویڈیوز دیکھنے کے بعد ملازم نے اسکول پرنسپل کو بلیک میل کیا۔اسکول پرنسپل نے سی سی ٹی وی ملازم کی شکایت پولیس کو کی تو بھانڈہ پھوٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق فوٹیجز فراہم کرنے کے بعد پولیس نے کیمرہ کمپنی کے ملازم اور پرنسپل عرفان غفور میمن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 6 ماہ کے دوران جنسی استحصال کی 24 سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ریکارڈ نکالا گیا۔تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 اسکول میں ہونے والی نازیبا حرکات کی وڈیو کا معاملہ آنے پر وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے واقعہ کی انکوائری کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح ڈپٹی ڈائریکٹر قربان بھٹو کی سربراہی میں تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی میں اسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز قمبرانی۔ زید مگسی اور جاوید قاضی شامل ہیں انکوائری کمیٹی کل اسکول کا دورہ کر کے معاملے کی تفصلات حاصل کرے گی۔ رفیعہ ملاح کراچی:حقائق اور کمیٹی کی سفارشات پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 دوسری جانب آئی جی سندھ رفعت مختار نے ایس ایس پی ملیر سے معاملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

مزیدخبریں