پرویز الٰہی لاپتہ؟پمز سے جیل منتقل نہیں کیاگیا،مونس الٰہی کادعویٰ

Sep 04, 2023 | 17:37 PM

ایک نیوز: کیاتحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی لاپتہ ہو گئے؟پمزہسپتال سے واپس اٹک جیل منتقل نہیں کیاگیا؟مونس الٰہی کادعویٰ سامنےآگیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کا ٹویٹ سامنے آیا۔جس میں انکاکہنا تھاکہ آج میرے والد کو اٹک جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں سے انہیں دوپہر ایک بجے ڈسچارج کرکے واپس اٹل جیل بھیج دیا گیا ۔ اسپتال سے اٹک جیل کا فاصلہ ایک گھنٹےسے زیادہ کا نہیں لیکن میرے والد پرویز الہی 3.5 گھنٹوں بعد بھی واپس جیل نہیں پہنچے۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے صدر پرویزالہیٰ کو اٹک جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے پرطبی معائنے کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیاگیاتھا ۔جہاں ضروری ٹیسٹ کئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہی کا معائنہ ایم۔ایس ڈاکٹر جواد کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم نے کیا۔سابق وزیر اعلٰی کمر درد اور سانس کی تکلیف مبتلا تھے۔

جیل ذرائع کا مزید کہنا تھاکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب 45منٹ تک ہسپتال میں رہے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

 ترجمان پمز  ڈاکٹر عنیزہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی،پرویز الہٰی کی طبیعت پر کوئی میڈیکل بورڈ نہیں بنایا گیا۔ترجمان پمز میڈیا کو غلط انفارمیشن دیتی رہیں،ترجمان نے پرویز الہی کے جانے کے بعد تسلیم کر لیا کہ انہیں چیک اپ کیلئے لایا گیا ہے،سابق وزیر اعلی کو روٹین چیک اپ کے لیئے پمز اسپتال لایا گیا،ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹرز نے انکا طبی معائنہ کیا ،پرویز الٰہی کا بلڈ پریشر اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ۔

پمز ڈاکٹرز نے پرویز الہی کی صحت تسلی بخش قرار دیدی،پرویز الہی طبی معائنہ  کے لیے کوئی   میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا گیا۔طبی معائنے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پمز سے روانہ ہوگئے۔

  سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو چیک اپ کے لیے پمز اسلام منتقل کیا گیا  اور پولیس کا قافلہ انہیں لے کر ڈسٹرکٹ جیل سے اسلام آباد روانہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا بھی حکم دیا تھا، تاہم وہ جیسے ہی لاہور ہائی کورٹ سے نکل کر کینال روڈ پہنچے تو انہیں اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

پولیس اہلکاروں نے پرویزالہیٰ کو ہاتھوں اور ٹانگوں سے پکڑ کر اٹھایا، گاڑی میں بٹھایا اور انہیں لے کر چلی گئی۔

حکام کے مطابق پرویزالہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت 15 روز کیلئے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں 15 دن کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، لیکن رات گئے انہیں اٹک جیل پہنچا دیا گیا۔

مزیدخبریں