ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی چھت گرنے سے2افسران زخمی

ایس ایس پی انیٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی چھت گرنے سے2افسران زخمی
کیپشن: 2 officers were injured when the roof of SSP Anity Vehicle Lifting Cell collapsed

ایک نیوز:کراچی میں ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے دفترکی چھت گرنے سے ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی،ڈی ایس پی زخمی ہو گئے۔

 ڈی آئی جی شرجیل کھرل کاکہنا ہے کہ ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی،ڈی ایس پی  کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا حالت خطرے سے باہر ہے،واقعہ حادثاتی طورپرپیش آیا۔پولیس افسران ڈاکٹرز کیساتھ رابطے میں ہیں۔ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کو جسم کے مختلف حصوں میں شدیدچوٹیں آنے پر آغاخان ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔