ڈالرکی اونچی اڑان نہ رک سکی،مزید مہنگاہوگیا

Sep 04, 2023 | 16:56 PM

ایک نیوز:کاروباری ہفتےکےپہلےروزبھی ڈالرکی اونچی اڑان نہ رک سکی،روپے کے مقابلے میں مزید مہنگاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پر ڈالر 17پیسے مہنگا،305.47 روپے سے بڑھ کر 305.64 روپے پر بند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے پر مستحکم رہا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 394 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 311 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔187 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 103 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,788 جبکہ کم ترین سطح 45,448 رہی ۔

مزیدخبریں