پسرور:مسافر بس اور کالج کوسٹر میں تصادم، طالبات زخمی

Sep 04, 2023 | 16:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پسرور میں مسافربس اورکالج کوسٹرکے درمیان تصادم  دیکھنے میں آیا جس سے طالبات سمیت کوسٹرڈرائیورشدیدزخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق پسرور،نارووال روڈ پرنالہ ڈیک پل کے قریب مسافربس اورکالج کوسٹرکے  درمیان تصادم دیکھنے میں آیا۔ تصادم میں متعددطالبات سمیت کوسٹرڈرائیورشدیدزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کوسول ہسپتال پسرورشفٹ کردیاگیا ہے جبکہ ڈرائیورکوسیرئس حالت کے پیش نظرسیالکوٹ ریفرکردیاگیاہے۔ 

 حادثہ کنگرہ موڑ پر لاہورجانے والی مسافربس کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

مزیدخبریں