سرائے عالمگیر: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا،نوجوان جاں بحق

سرائے عالمگیر: تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا،نوجوان جاں بحق

ایک نیوز: سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ 1 نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث مین جی ٹی روڈ ریسکیو آفس کے سامنے پیش آیا۔
  نوجوان کی شناخت اویس  اور انعام اللہ کے نام سے ہوئے ہے۔حادثہ میں اویس جاں بحق جبکہ انعام اللہ شدید زخمی ہو ا ہے۔دونوں دوست ایک ہی گاوں کے تھے، واپس گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔پولیس نے1 شخص اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ 2 افراد فرار ہو گئے۔