ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء صداقت عباسی کی بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھائی عثمان غنی عباسی نے بابر اعوان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے بغیر کوئی شناخت ظاہر کیے صداقت عباسی کو اغواء کیا،صداقت عباسی کی مبینہ حراست کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صداقت عباسی کو عدالت کو روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے،معزز عدالت صداقت عباسی کی پیشی اور رہائی کا بھی حکم جاری کرے۔