ایک نیوز: کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ صومیہ عاصم کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کی ضمانت منظورکرلی گئی،عدالت نے ملزمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا،ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
ملزمہ صومیہ عاصم نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔