کسٹم میں میگا کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، ایس ایس پی بیرون ملک فرار

کسٹم میں میگا کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، ایس ایس پی بیرون ملک فرار

ایک نیوز: کسٹم میں میگا کرپشن کرنے والے افسران کا بھانڈا پھوٹ گیا، گرفتار افسران نے پولیس افسران کے نام بھی اگل دیے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق گرفتار کسٹم افسران نے پولیس افسران کے نام بھی اگل دیئے۔پولیس سے کون کون بھتہ لیتا رہا ؟ سب کا بھانڈا پھوٹ گیا  ہے۔گرفتار افسران کا کہنا ہےکہ سابقہ ایس ایس پی کیماڑی اسمگل چھالیہ سے کروڑوں روپے رشوت لیتے ہیں۔ہرچھالیہ فیکڑی مالک پولیس کو سات لاکھ روپے بھتہ دیتے تھے،بھتہ کی رقم وصولی سابقہ ایس ایس پی کیماڑی کا فرنٹ مین واجد کرتا ہے۔بھتہ کی رقم سابقہ ایس ایس پی فدا جانوری کے پیڑول پمپ پر جمع ہوتی ہے۔
ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہوتے ہی فدا حسین جانوری بیرون ملک فرار ہو گئے  جبکہ فرنٹ مین واجد گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہو گیا ہے۔ایف آئی اے نے فرنٹ مین واجد کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نےاے ایس آئی واجد کیلئے ملک بھر میں چھاپے مارنے شروع کر دیا ہے۔