ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی

Sep 04, 2023 | 15:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کیلئے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  میں نو مئی واقعات پر درج مقدمات پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئےسماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی  ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔

مزیدخبریں