ایک نیوز: ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچے گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد لاہور پہنچ گیا ہے،وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں۔ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم بھی وفد میں شامل ہیں۔ بھارتی وفد پی سی ہوٹل پہنچا جہاں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے وفد کا استقبال کیا۔ بھارتی وفد لاہور میں دو روز قیام کرے گا اور آج رات گورنر ہاوس میں عشائیے میں شرکت کرے گا ۔ بھارتی وفد ایشیا کپ کا میچ بھی دیکھے گا۔
راجیو شکلا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہےکہ ایشاء کپ کا ہوسٹ پاکستان ہے،ہم پاکستان کی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔ہمارے کرکٹ کے بہت پرانے تعلقات ہیں،میں 2005 میں آخری بار پاکستان آیا تھا ۔پاکستانی فین کرکٹ کا مزا لیں،ہمیں یہاں آ کر خوشی ہوئی۔
اس موقع پر ذکاء اشرف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم راجیو شکلا اور راجر بنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ہم نے دعوت دی یہ یہاں پہنچنے ،پاکستان اور بھارت کے تعلقات آگے چل کر ٹھیک ہوں گے۔ذکا اشرف کا کہنا ہےکہ ایشیا کپ کے میچز کے وینیوز پر بات ہورہی ہے ۔ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے سوال پر چوہدری ذکا اشرف نےجواب دیا کہ بھارت میں فرینڈلی حکومت آئے گی تو ان کی ٹیم بھی آجائے گی۔
یاد رہے کہ کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے