"حادثہ" نشر کرنےپر پابندی کیخلاف سماعت7 ستمبر تک ملتوی

کیپشن: "حادثہ" نشر کرنےپر پابندی کیخلاف سماعت7 ستمبر تک ملتوی

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نےجیو انٹرٹینمنٹ کو ڈرامہ سیریل حادثہ نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست میں پیمرا کوجواب کیلئے7نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران استدعا کی گئی کہ پیمرا نے بغیر شوکاز نوٹس پابندی عائد کی، ڈرامہ سیریل پر پابندی کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے،اپیل پر فیصلے تک پیمرا آرڈر معطل کیا جائے۔

عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ پیمرا کا آرڈر معطل کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضع رہے کہ انڈیپینڈنٹ میڈیا کارپوریشن نے بہزاد حیدر اور فیصل اقبال ایڈووکیٹ کے ذریعے پیمرا آرڈر کو چیلنج کیا، پیمرا نے ڈرامہ کے مرکزی خیال کو قابل اعتراض قرار دے کر پابندی عائد کی تھی۔