ایک نیوز: لاہور میں ملزم نے لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناکر 62 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیواور تصاویربنا کے ملزم نے 62 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم سے ملزم کیخلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شفاعت یاسین نامی ملزم اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر بتاتا رہا اور وقفے وقفے سے لڑکی سے 62لاکھ ہتھیا لیے۔ ملزم شفاعت یاسین نے خالہ سے ملوانے اور پیسے واپس دینے کا جھانسہ دیکر ایک فلیٹ میں لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔