ایک نیوز: ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نیپال کو ہرا کر سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو 231 رنز کا ہدف ملا تاہم بعد ازاں بارش کے باعث ڈی ایل میتھڈ کے تحت بھارت کو 23 اوور میں 145 رنزکا ہدف ملا۔
بھارت نے 145 رنز کا ہدف 21 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔
اس سے قبل نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، نیپالی اوپنر کوشال بھورٹیل کو شاردل ٹھاکر نے 38 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندرا جڈیجا کا شکار بنے، آصف شیخ 58،گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3، محمد سراج نے 2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت کو 23اوور میں 145رنزکا ہدف ملا، بھارت نے ہدف 21ویں اوور میں بغیر وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما 74 اور شبھمن گل 67 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ۔
بمراہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وہ واپس بھارت چلے گئے ہیں، بمراہ اگلے میچز سے قبل واپس سری لنکا آجائیں گے۔