ایپل آئی فون کے علاوہ اس سال کن پروڈکٹس کو لانچ کرے گا؟

Sep 04, 2023 | 14:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 12 ستمبر کو ہونے والے ایونٹ میں آئی فون 15 کے چار نئے ویرینٹ پیش کیے جائیں گے جن میں بنیادی ماڈل کے ساتھ ساتھ آئی فون 15 پلس، پرو اور پرو میکس شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون اس دوران ایک نئی ایپل واچ ،واچ الٹرا اور کچھ نئے ایئر پوڈز بھی لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔ آئی فون 15 میں نئے فیچرز کے حوالے سے نسبتاً معمولی تبدیلیوں کی توقع ہے ۔ آئی فون میں اب یو ایس بی سی پورٹ متعارف کروائی جائے گی۔
آئی فون 15 میں گزشتہ فون کے پرو ماڈل سے تیز چپ اور ’ڈائنامک آئی لینڈ‘ سمیت متعدد فیچرز شامل کیے جائیں گے جبکہ پرو فونز کو ایک بہتر پروسیسر، سائیڈ پر ایک ایکشن بٹن اور بہتر کیمرے ملیں گے۔ ایپل ان تمام نئے فیچرز کو ایونٹ کے دوران دکھائے گا جو 12 ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے  شروع ہو گا، اس ایونٹ کو کمپنی کی ویب سائٹ پر لائیو سٹریم کیا جائے گا۔
تاہم ایپل ان مصنوعات کو اس تقریب میں ریلیز نہیں کرے گا بلکہ یہ انہیں ایونٹ کے دوران پیش کرے گا۔ کمپنی نے ریلیز کی  نئی تاریخ طے کر لی ہے، ایپل عام طور پر جمعے کے دن نئے فونز کی ریلیز کیلئے ڈیڑھ ہفتہ انتظار کرتا ہےجس کا مطلب ہے کہ لانچ کی تاریخ ممکنہ طور پر 22 ستمبر ہو گی۔تاہم تمام فون اس روز شاید لانچ نہ کیے جا سکیں، کم از کم کچھ ماڈلز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں